10 مئی 2012 - 19:30

بحريني عوام نے ملک ميں جاري انقلابي تحريک کے دوران مظاہرين کو شہيد کرنے والے سيکورٹي اہلکاروں کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا:  جزيرہ سترہ ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ ملک سے شاہي نظام حکومت کے خاتمے کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے اور انکا مطالبہ تھا کہ حکومت مخالف مظاہرين کو قتل کرنے والوں کو سزا دي جائے-مظاہرين نے بحريني سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي عرب کے کرائے کے فوجيوں کو متنبہ کيا کہ وہ خواتين کے خلاف پرتشدد اقدامات اور  دست درازي کا سلسلہ بند کرديں-گزشتہ رات بھي جزيرہ سترہ ميں عوام کي بڑي تعداد نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور ملک ميں گرفتار کئے جانے والے سياسي کارکنوں اور مظاہرين کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے-......../169